QR CodeQR Code

پشاور، بی آر ٹی بسیں ایک ماہ کی بندش کے بعد کل سے دوبارہ فراٹے بھریں گی

23 Oct 2020 14:44

یکے بعد دیگرے کئی بسوں میں آگ لگنے کے باعث بی آر ٹی سروس کو بس بنانے والی کمپنی اور مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ طویل مدت کی تعمیر کے بعد 70 ارب کی لاگت سے چلنے والی بی آر ٹی بسیں ایک ماہ کی بندش کے بعد کل سے ایک بار پھر پشاور کی بی آر ٹی روٹس پر فراٹے بھرتی نظر آئیں گی۔ یکے بعد دیگرے کئی بسوں میں آگ لگنے کے باعث بی آر ٹی سروس کو بس بنانے والی کمپنی اور مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔ مسلسل آگ لگنے کے واقعات کے بعد گذشتہ ایک ماہ سے بند کی جانے والی بی آر ٹی بسوں کو ایک روز قبل ہی کل سے روٹس پر لایا جا رہا ہے۔ شہریوں کی سہولت کیلئے چین سے درآمد کی جانے والی بسوں میں آگ کے واقعات نے حکومت کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس کے بعد چینی ماہرین کی ٹیم کو پشاور طلب کرکے اس کی ضروری مرمت کی گئی جسے گذشتہ روز ٹیسٹ کے طور پر روٹ پر لایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 893596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893596/پشاور-بی-آر-ٹی-بسیں-ایک-ماہ-کی-بندش-کے-بعد-کل-سے-دوبارہ-فراٹے-بھریں-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org