QR CodeQR Code

پنجاب کے بعد پختونخوا میں بھی کارروائیاں، ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر 36 سٹورز سیل

23 Oct 2020 15:06

سب سے زیادہ کارروائیاں پشاور، مردان اور صوابی میں کی گئیں۔ ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کردی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ مصنوعی مہنگائی ذخیرہ اندوزی کے خلاف ٹائیگر فورس کا ایکشن جاری ہے۔ پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی کارروائیاں، ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر انتظامیہ نے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر 36 سٹورز سیل کر دیئے۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کاظم نیاز ملک نے کریک ڈاؤن کی سربراہی کی۔ آٹا، چینی اور چاول کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پشاور میں فلور مل کی آٹا بلیک میں فروخت کرنے کی کوشش پکڑی گئی۔

انتظامیہ نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے فلور مل سیل کرکے ایف آئی درج کرلی۔ اس کے علاوہ خفیہ مقامات سے آٹے اور چینی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی بھی پکڑی گئی۔ انتظامیہ نے بڑی مقدار میں ذخیرہ کیا گیا اسٹاک قبضے میں لے لیا، ملوث افراد پر بھاری جرمانے اور 134 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

سب سے زیادہ کارروائیاں پشاور، مردان اور صوابی میں کی گئیں۔ ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کردی گئی۔


خبر کا کوڈ: 893606

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893606/پنجاب-کے-بعد-پختونخوا-میں-بھی-کارروائیاں-ٹائیگر-فورس-کی-نشاندہی-پر-36-سٹورز-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org