0
Friday 23 Oct 2020 15:10

کرک میں کورونا کیسز مثبت آنے پر 3 تعلیمی ادارے بند

کرک میں کورونا کیسز مثبت آنے پر 3 تعلیمی ادارے بند
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 ہوگئی، پوسٹ گریجویٹ کالج سمیت 3 تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔ محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھر میں کورونا وائر س مریضوں کا جائزہ لینے والی ٹیم میں شامل حکام کے مطابق ضلع بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہوچکی ہے جس میں بیشتر طالبات مریض شامل ہیں۔ حکام کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کرک اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کرک سمیت گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول سٹی میں طلباء اور طالبات سے لئے گئے ٹیسٹ نتائج مثبت آنے پر مذکورہ تین اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں محدود مدت کیلئے روک دی گئی ہیں۔

حکام کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم طلباء وطالبات سمیت مختلف طبقہ فکر افراد سے تعلق رکھنے والے 4 ہزار کے قریب افراد سے ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کئے جاچکے ہیں، جبکہ وائرس سے ممکنہ طور پر متاثرہ افراد سے ٹیسٹ لینے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کی جانب ضلع بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی صورتحال پر نظر رکھنے والے ڈاکٹر بشیر خٹک نے کہا کہ لوگ ڈیوٹیوں سمیت اپنی نجی زندگی کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی کوشش کریں تاکہ بطور سوسائٹی ہمیں دوبارہ سخت پابندیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
خبر کا کوڈ : 893608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش