QR CodeQR Code

کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں نان بائیوں کی آج دوسرے روز بھی ہڑتال جاری

23 Oct 2020 16:53

نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر نعیم خلجی کا کہنا ہے کہ 260 گرام روٹی 20 روپے میں فروخت کی جا رہی تھی۔ آٹا مہنگا ہونے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ اب وزن میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف آج دوسرے روز بھی صوبہ بھر میں تندور بند کر دیئے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں گذشتہ روز سے نان بائیوں کے روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر نعیم خلجی کا کہنا ہے کہ 260 گرام روٹی 20 روپے میں فروخت کی جا رہی تھی۔ آٹا مہنگا ہونے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ اب وزن میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ نعیم خلجی نے مزید کہا کہ 260 گرام سے 320 گرام کی روٹی 30 روپے میں فروخت کرنا چاہتے ہیں، آٹا مہنگا جبکہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے سیلنڈر استعمال کر رہے ہیں، 100 کلو آٹا 7 ہزار میں فروخت ہو رہا ہے جو قوت خرید سے باہر ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 893629

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893629/کوئٹہ-سمیت-صوبہ-بھر-میں-نان-بائیوں-کی-آج-دوسرے-روز-بھی-ہڑتال-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org