0
Friday 23 Oct 2020 17:11

شہدائے جیکب آباد کی برسی 13 نومبر کو مقتل شہداء پر ہوگی، علامہ مقصود ڈومکی

شہدائے جیکب آباد کی برسی 13 نومبر کو مقتل شہداء پر ہوگی، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ شب عاشور جیکب آباد نے دین اسلام کی راہ اور حسینیت کی پیروی میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا، شہداء ہمارے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، ہم شہداء سے تجدید عہد کرتے ہوئے ان کے پیغام اور ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے شب عاشور کی برسی کی مرکزی تقریب 13 نومبر بروز جمعہ کو مقتل شہداء پہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چھ سال کا طویل عرصہ گزر گیا مگر آج بھی وارثان شہداء انصاف کے منتظر ہیں، ریاستی ادارے ان کے خون سے انصاف نہ کرسکے، آج بھی ان شہداء کے قاتل اور دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ قانون کی گرفت ابھی تک قاتل دہشت گردوں سے بہت دور ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقام تعجب ہے کہ بےگناہ نہتے عزاداروں کے خلاف صرف یا حسین (ع) کہنے کے جرم میں تو سینکڑوں ایف آئی آرز درج کی گئیں اور شریف شہریوں کو ملک بھر میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گرفتار بھی کیا گیا مگر ہزاروں شہداء کے قاتل آج بھی ریاستی اداروں کی پہنچ سے دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عزاداروں کے خلاف درج مقدمات کو فی الفور واپس لیتے ہوئے ملت جعفریہ کی مذہبی آزادی کو تسلیم کرے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام عظیم عبادت اور ہمارا بنیادی انسانی حق ہے جس پر قدغن اور پابندی کسی صورت بھی قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے وعدے کے مطابق عزاداروں کے خلاف درج مقدمات فی الفور واپس لے۔
خبر کا کوڈ : 893631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش