QR CodeQR Code

گلگت بلتستان الیکشن میں ایم ڈبلیو ایم کراچی اپنا بھرپور کردار ادا کریگی، علامہ صادق جعفری

23 Oct 2020 17:23

اجلاس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ جلد کراچی میں جہاں گلگت بلتستان اور بالخصوص ایم ڈبلیو ایم کے امیدواران کے حلقہ کے ووٹرز رہتے ہیں، وہاں لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں اور جوانوں کی ایک اہم میٹنگ کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں جی بی الیکشن 2020ء کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی۔ میٹنگ میں طے پایا کہ اسکردو حلقہ 2، حلقہ 4 اور نگر حلقہ 2 میں جہاں ایم ڈبلیو ایم کے امیدواران الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ان کی سپورٹ کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے لوگوں کو الیکشن کمپین کے لئے آگاہی مہم کا جلد آغاز کیا جائے گا۔

علامہ صادق جعفری نے کہا کہ جلد کراچی میں جہاں گلگت بلتستان اور بالخصوص ایم ڈبلیو ایم کے امیدواران کے حلقہ کے ووٹرز رہتے ہیں، وہاں لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، جس کے لئے ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو ایم ڈبلیو ایم پاکستان، ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن اور گلگت بلتستان کے جوانوں پہ مشتمل ہوگی۔ اجلاس میں ایڈووکیٹ عقیل احمد، میر تقی ظفر اور دیگر رہنماء شریک تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 893632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893632/گلگت-بلتستان-الیکشن-میں-ایم-ڈبلیو-کراچی-اپنا-بھرپور-کردار-ادا-کریگی-علامہ-صادق-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org