0
Friday 23 Oct 2020 17:38

گلگت بلتستان میں کرونا کے مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہے، این سی او سی

گلگت بلتستان میں کرونا کے مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہے، این سی او سی
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہے، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ این سی او سی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کو پوزیٹیویٹی ریشو میں اضافے، اسپتال میں داخلے میں اضافہ اور اموات کی تعداد میں اضافے کے بارے میں بتایا گیا۔ اجلاس نے نوٹ کیا کہ پانچویں دن بھی وبا کے مثبت تناسب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بھی دیکھا گیا کہ مظفرآباد، حیدرآباد، کراچی اور گلگت میں ملک بھر کے دیگر علاقوں کے ساتھ مثبت تناسب بھی زیادہ ہے۔ پچھلے چار دنوں میں ملک کی اوسطا شرح مثبت 40 فیصد زیادہ ہے۔ 22 اکتوبر کو گلگت بلتستان میں روزانہ کا مثبت تناسب 5.29 فیصد تھا اور 20 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ان 20 نئے کورونا کیسز میں سے 9 کیسز ضلع گلگت میں اور 7 ضلع دیامر میں تھے۔ فیصلہ کیا گیا کہ رینڈم ٹیسٹنگ اور کانٹیکٹ ٹریسینگ میں اضافہ کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعہ ایس او پیز پر عمل درآمد سختی سے عمل میں لایا جائے گا۔ جی بی کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ہیڈکوارٹر ایف سی این اے کی درخواست پر 19 اکتوبر 2020ء کو این سی او سی نے کرونا ٹیسٹ کے لئے ایک نئی آٹو ایکسٹراکٹر مشین فراہم کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 893633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش