0
Friday 23 Oct 2020 17:49

کورونا وائرس میں اضافہ ہوا تو لاک ڈاؤن سمیت تمام آپشنز استعمال کریں گے، وقار مہدی

کورونا وائرس میں اضافہ ہوا تو لاک ڈاؤن سمیت تمام آپشنز استعمال کریں گے، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے کہا ہے کہ جس شعبہ، کاروبار یا ادارے سمیت علاقے میں کورونا کیسز میں خطرناک حدتک اضافہ ہوا تو جان بچانے کے لئے لاک ڈاؤن سمیت تمام آپشنز استعمال کریں گے۔ وقار مہدی نے نجی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ صوبے بھر خصوصا کراچی میں کورونا کیسوں میں تیزی سے اضافے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، اگر کیسوں میں تشویشناک حدتک اضافہ ہوا تو پھر لاک ڈاؤن کا فیصلہ سندھ کا بینہ کرے گی۔

وقار مہدی نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے بہتر احتیاط ہے، جس شعبہ، کاروبار یا ادارے سمیت علاقے میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا تو جان بچانے کے لئے لاک ڈاؤن سمیت تمام آپشنز استعمال کریں گے۔ وقار مہدی نے بتایا کہ کراچی میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں اور جرمانے عائد کئے جائیں، یہ کارروائیاں جاری ہیں، تاہم کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومت ازخود کچھ نہیں کرسکتی، لوگ ماسک کا استعمال کریں، بصورت دیگر مجبوراً حکومت کو ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ کرنے کے لئے اقدام اٹھانا پڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 893634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش