QR CodeQR Code

گورنر پنجاب کا بلوچستان، گلگت اور فاٹا کے طلباء کے سکالر شپس بحال کرنیکا اعلان

23 Oct 2020 18:20

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ یونیورسیٹیوں نے پوچھے بغیر دوسرے صوبے کے طلباء کے اسکالر شپس بند کر دیئے تھے، انکے نوٹس میں آیا تو تمام سکالر شپس بحال کرا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا تعلیمی پیکج ہے کہ پنجاب حکومت ہر سال 2 کروڑ روپے کی گرانٹ دیگی۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا بلوچستان، گلگت اور فاٹا کے طلباء کے اسکالر شپس بحال کرنے کا اعلان۔ نواز شریف کی واپسی بارے کہتے ہیں کہ برطانیہ سے ملزمان کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں، صورتحال واضح ہونے تک کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتا۔ گورنر پنجاب نے گورنر ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسیٹیوں نے پوچھے بغیر دوسرے صوبے کے طلباء کے اسکالر شپس بند کر دیئے تھے، ان کے نوٹس میں آیا تو تمام سکالر شپس بحال کرا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا تعلیمی پیکج ہے کہ پنجاب حکومت ہر سال 2 کروڑ روپے کی گرانٹ دے گی، جبکہ دوسرے صوبوں کے طلبہ کیلئے مخیر حضرات سو فیصد سکالر شپس دیں گے۔ گورنر پنجاب نے نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ برطانیہ کے ویزہ کی مدت چھ ماہ ہوتی ہے، صورتحال واضح نہیں، اس لیے کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتا۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ملک اداروں میں تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا، سیاسی رہنماء ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 893635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893635/گورنر-پنجاب-کا-بلوچستان-گلگت-اور-فاٹا-کے-طلباء-سکالر-شپس-بحال-کرنیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org