0
Friday 23 Oct 2020 18:52

بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 6.95 لاکھ رہ گئی

بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 6.95 لاکھ رہ گئی
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے جس سے اب یہ گھٹ کر 6.95 لاکھ رہ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 77.61 لاکھ ہوچکی ہے۔ بھارت میں صحتیاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ جمعہ کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54366 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 7761312 ہوگئی۔

اسی عرصے کے دوران 73979 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے جس سے جان لیوا وباء سے شفایایب ہونے والوں کی تعداد 6948497 ہوچکی ہے۔ صحتمند افراد کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ ایکٹیو کیسز میں 20303 مریضوں کی کمی سے یہ تعداد 695509 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ملک میں 690 کورونا مریضوں کی موت سے اب تک 117306 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں شفایابی کی شرح 89.53 فیصد، فعال کیسز کی شرح 8.96 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.51 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 893641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش