0
Friday 23 Oct 2020 18:51

مقبوضہ کشمیر، 14 ماہ بعد پی ڈی پی کی لیڈرشپ سر جوڑ کر بیٹھ گئی

مقبوضہ کشمیر، 14 ماہ بعد پی ڈی پی کی لیڈرشپ سر جوڑ کر بیٹھ گئی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے 5 اگست 2019ء کو جموں و کشمیر کے عوام کو ’’غیر قانونی طور پر بے اختیار کرنے کے عمل‘‘ کے خلاف متحدہ ردعمل پر وعدہ بند رہنے اور کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا عہد دہرایا ہے۔ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کی 14 ماہ بعد باضابطہ طور پر سیاس امور سے متعلق لیڈران کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پارٹی کی سینئر ترین لیڈرشپ موجود تھی۔ میٹنگ میں موجودہ صورتحال  کے علاوہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ اور پارٹی امورات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں 5 اگست کے واقع پر پارٹی صدر کے ردعمل کو صحیح ٹھہراتے ہوئے تمام لیڈران نے تائید کی بلکہ متحدہ ردعمل کو بھی صحیح ٹھہرایا گیا۔

پارٹی نے انہیں گپکار اعلامیہ پر حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے اختیار دے دیا۔ میٹنگ میں موجود ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ محبوبہ مفتی کو عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ پر کوئی بھی فیصلہ لینے اور اس سلسلے میں حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے اختیار دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں محبوبہ مفتی کو پارٹی لیڈرشپ نے ہر قسم کی حمایت دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے انکی جانب سے اپنائے گئے موقف کو بر حق قرار دیا۔ پی ڈی پی میٹنگ میں ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ دنوں کے دوران عوامی رابطہ مہم شروع کرنے اور لوگوں تک پہنچنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ لوگوں کو موجودہ سیاسی صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 893642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش