0
Friday 23 Oct 2020 21:15

دیر لوئر میں فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ و بارود برآمد

دیر لوئر میں فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ و بارود برآمد
اسلام ٹائمز۔ میدان میں حساس اداروں اور مقامی پولیس نے کارروائی میں دو دہشت گرد گرفتار کرکے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔ ایس پی سی ٹی ڈی ملاکنڈ ظاہر شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دیر لوئر کے علاقے میدان میں حساس اداروں اور مقامی پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا، جبکہ آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دو موٹر سائیکل، تین عدد ریموٹ کنٹرول بم، آٹھ بیٹری سیل، دو اینٹی پرسن مائن، تین ایس ایم جی میگزین، 25  کارتوس، تین لیدر یبگ، پانچ گز پرایما کارڈ، 28 ڈیٹونیٹر، ایک پاور سپلائی، الیکٹرک ڈیٹونیٹر وائر، دو ایریل وائرلیس انٹینا اور دو عدد ایس ایم جی بنڈولیئر برآمد کئے۔ دوسری جانب ڈی پی او دیر لوئر عبد الرشید نے میڈیا کو بتایا کہ 10 جولائی کو دیر لوئر پولیس کے اے ایس آئی کو شہید کرنے والے دو ملزمان کو بھی دیر لوئر پولیس نے گرفتار کیا ہے، ملزمان سے آلہ قتل اور گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 893658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش