QR CodeQR Code

پی ڈی ایم والے این آر او مانگتے ہیں، عمران خان دینے کو تیار نہیں، وزیراعلٰی محمود خان

23 Oct 2020 21:24

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے دورہ باجوڑ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جو تماشہ بنا ہوا انکا مقصد این آر او حاصل کرنا اور چوری کے پیسے بچانا ہے لیکن عمران خان نے انکار کر دیا، ہماری پارٹی کا مقصد کرپشن کے خلاف جہاد کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بے روزگاروں کا ٹولہ ہے، پی ڈی ایم والے این آر او مانگتے ہیں جو وزیراعظم عمران خان دینے کو تیار نہیں، کیونکہ وزیراعظم عمران خان سمجھتے ہیں کہ این آر او تباہی کا راستہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلٰی محمود خان نے دورہ باجوڑ کے موقع پر سول کالونی خار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جو تماشہ بنا ہوا ہے ان کا مقصد این آر او حاصل کرنا اور چوری کے پیسے بچانا ہے لیکن عمران خان نے انکار کر دیا، ہماری پارٹی کا مقصد کرپشن کے خلاف جہاد کرنا ہے۔ وزیراعلٰی محمود خان نے اپوزیشن پارٹی کے قائدین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن کے لیڈر کو انڈے کے فروخت کا بھاؤ معلوم نہ ہو کہ یہ کلو پر فروخت ہورہے ہیں یا درجن کے حساب سے وہ قوم کی قیادت کیسے کرے گا؟ ان کے بڑوں نے اپنے بچوں کو باہر ملکوں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے بھیجا یہ قوم کی قیادت نہیں کر سکتے۔


خبر کا کوڈ: 893660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893660/پی-ڈی-ایم-والے-این-آر-او-مانگتے-ہیں-عمران-خان-دینے-کو-تیار-نہیں-وزیراعل-ی-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org