0
Friday 23 Oct 2020 21:30

خیبر پختونخوا اسمبلی، نواز شریف کی تقریر کے خلاف قرار داد کثرت رائے سے منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی، نواز شریف کی تقریر کے خلاف قرار داد کثرت رائے سے منظور
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے تاحیات قائد نواز شریف کی تقریر کے خلاف قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے جلسے میں نواز شریف کی تقریر کی مذمت کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن رابعہ بصری نے نواز شریف کی تقریر کے خلاف قرار داد پیش کی، جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے لغو الزامات سے ملک اور اداروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، اداروں کے خلاف تقاریر پر پابندی لگنی چاہیئے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ جن مشیروں نے نواز شریف کی تقریر لکھی اور کروائی، انہوں نے ان کے پاؤں پر کلہاڑی ماری۔

چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تقریر کا مفہوم یہ ہے کہ وہ سیاستدانوں کے نہیں اداروں کے خلاف ہیں، کیونکہ انہوں نے سیاست دانوں کے بجائے اداروں کو ہدف بنایا۔ رہنما مسلم لیگ (ق) کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہر دفعہ اقتدار ملنے کے بعد اداروں کو کمزور کیا، نواز شریف کو قومی استحکام، یکجہتی اور ملکی سلامتی کے اسباب پیدا کرنے چاہیئے تھے جو کہ انہوں نے نہیں کئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف کے مطابق ملک کو لیبارٹری بنا دیا گیا، جبکہ اس کی بنیاد انہوں نے خود رکھی تھی، نواز شریف نے 1990ء کے الیکشن میں دن 12 بجے خود ہی رزلٹ کا اعلان کر دیا۔ چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہی الیکشن کمیشن کو درخواست کی تھی کہ فوج الیکشن کی ذمہ داری لے۔
خبر کا کوڈ : 893662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش