0
Friday 23 Oct 2020 21:47

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو فروری تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو فروری تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو اگلے سال 2021ء تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور یوں بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوششیں ناکام ہوگئی۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا تین روزہ ورچوئل اجلاس گذشتہ روز ختم ہوگیا ہے اجلاس میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسگ کے خلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ورچوئل اجلاس کے اختتام پر فیٹف کے صدر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان فی الحال ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل رہے گا، پاکستان فروری 2021ء تک گرے لسٹ میں رہے گا، پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پر عمل درآمد کیا ہے، پاکستان کو باقی 6 نکات پر بھی عمل درآمد کرنا پڑے گا۔

صدر ایف اے ٹی ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام ایکشن پوائنٹس پر پیش رفت دکھائی ہے اور پاکستان میں 27  نکات پر عمل درآمد کی پیشرفت اور اس کی خواہش پائی جاتی ہے، جب پاکستان تمام 27 نکات پرعمل درآمد یقینی بنالے گا تب ایک ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان کے دورے کا مقصد زمینی حقائق کا جائزہ لینا ہوگا جبکہ اگلے اجلاس سے پہلے چیک کریں گے کہ پاکستان ان نکات پر موثر طریقے سے عملدرآمد کر رہا ہے یا نہیں جبکہ شمالی کوریا اور ایران کو بلیک لسٹ میں رکھا گیا۔
خبر کا کوڈ : 893668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش