QR CodeQR Code

مظفر آباد، علامہ تصور جوادی سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ذیشان کاظمی کی ملاقات

23 Oct 2020 22:06

اس موقع پر سید ذیشان حیدر کاظمی نے کہا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ مجلس وحدت مسلمین ضلع جہلم ویلی اور ریاستی قیادت میرے ساتھ تعاون کرے گی، ان شاء اللہ میرا پارٹی ٹکٹ کنفرم ہو گا۔ میں میرٹ پر پاکستان تحریک انصاف کا امیداوار ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء و امیدوار اسمبلی حلقہ 6 سید ذیشان حیدر کاظمی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم سیاسی و ملی امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر سید ذیشان حیدر کاظمی نے کہا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ مجلس وحدت مسلمین ضلع جہلم ویلی اور ریاستی قیادت میرے ساتھ تعاون کرے گی، ان شاء اللہ میرا پارٹی ٹکٹ کنفرم ہو گا۔ میں میرٹ پر پاکستان تحریک انصاف کا امیداوار ہوں۔ علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ اگرچہ یہ بات کہنا قبل از وقت ہے کہ ہم آپ کے ساتھ کس طرح چلیں گے لیکن ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں، جو بھی پارٹی کی پالیسی ہو گی اس کے مطابق ہم فیصلہ  کر یں گے۔ ان شاء للہ مجلس وحدت کی پالیسی ہمیشہ کی طرح بہترین اور شاندار  ہوگی، ملاقات میں سید کلیم کاظمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 893674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893674/مظفر-ا-باد-علامہ-تصور-جوادی-سے-تحریک-انصاف-کے-مرکزی-رہنماء-ذیشان-کاظمی-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org