0
Friday 23 Oct 2020 22:17

خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے پہاڑوں پر وفاق کا قبضہ قابل مذمت ہے، مشتاق خان

خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے پہاڑوں پر وفاق کا قبضہ قابل مذمت ہے، مشتاق خان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کے آئی جی اور اے آئی جی کو اغواء کرنے کا واقعہ افسوس ناک اور شرمناک ہے، ہم سندھ پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے، حال ہی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کو سندھ پولیس نے ناکام بنایا۔ ہم سندھ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے جزائر بڈھو اور بنڈل، بلوچستان کے جزائر اور دیگر جزائر اور خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے پہاڑوں پر وفاق نے قبضہ کر رکھا ہے، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ صوبائی خود مختاری پر حملہ ہے اور یہ صوبائی حقوق کو غصب کرنا ہے۔ وفاق صوبوں کو اپنے حقوق واپس کرے۔ ہم آخری حد تک اس کی مزاحمت کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑی کرسیوں پر چھوٹے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، اپوزیشن اور حکومتی لیڈرشپ کو اپنی زبان کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے۔ سیاسی مخالفین کے لئے وزیراعظم کے الفاظ ان کے شایان شان نہیں ہیں۔ ووٹ اور قائد کے مزار کے ساتھ ساتھ قائد کے نظریات اور افکار کو بھی عزت دو۔ قائد نے کبھی ایسی زبان استعمال نہیں کی جو آجکل ہماری سیاسی لیڈر شپ استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو دلیل اور ثبوت کے ساتھ عوام کی تربیت کا ذریعہ بنانا چاہئے نہ کہ اس انداز سے پیش کریں کہ لوگوں کو سیاست اور سیاستدانوں سے نفرت ہوجائے۔ جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے ویزے کے حصول کے لیے ہجوم میں 15 افغانیوں کے جانبحق ہونے پر دکھ، تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور انکے لیے دعا کرتے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان یک جان دو قالب ہیں۔ پاکستان بڑے پیمانے پر افغانیوں کے لیے ویزے کا  حصول آسان بنائے۔
خبر کا کوڈ : 893675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش