QR CodeQR Code

معروف قوال شیر میانداد اور انکا بیٹا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی

23 Oct 2020 22:32

پولیس کے مطابق قوال شیر میانداد تقریب میں شریک تھے، پروگرام کے بعد اپنی کار پر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں  موٹرسائیکل سوار چادر پوش دو ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی رکوائی اور مبینہ طور پر دو لاکھ روپے چھین کر لے گئے، جب کہ مزاحمت پر فائرنگ بھی کی۔


اسلام ٹائمز۔ قوال شیر میانداد اور ان کا بیٹا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے نواحی گاؤں چک 204 ر۔ب کے قریب معروف قوال شیر میانداد اور ان کا بیٹا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شیر میانداد کے بیٹے عبید علی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ تھانہ مدینہ ٹاؤن میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق قوال شیر میانداد تقریب میں شریک تھے، پروگرام کے بعد اپنی کار پر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں  موٹرسائیکل سوار چادر پوش دو ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی رکوائی اور مبینہ طور پر دو لاکھ روپے چھین کر لے گئے، جب کہ مزاحمت پر فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں قوال شیر میانداد اور ان کا بیٹا عبید علی زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شیر میانداد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ آر پی او فیصل آباد نے سی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔


خبر کا کوڈ: 893676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893676/معروف-قوال-شیر-میانداد-اور-انکا-بیٹا-ڈاکوؤں-کی-فائرنگ-سے-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org