QR CodeQR Code

پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں میں جی بی کے طلباء کیلئے مختص کوٹہ بحال

23 Oct 2020 23:14

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی درخواست پر گورنر پنجاب نے پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کیلئے مختص کوٹہ بحال کر دیا۔


  اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی درخواست پر گورنر پنجاب نے پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں میں جی بی سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے مختص کوٹہ بحال کر دیا۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے گورنر پنجاب اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کے تعلیمی اداروں میں ایڈمیشن کوٹہ کم ہونے کے باعث بیشتر ہونہار طلباء داخلہ نہیں لے سکتے اور تعلیمی میدان میں مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں۔ اب مختص کوٹہ بحال ہونے کے بعد جی بی سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات فٌل سکالرشپ پر تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ گورنر جی بی نے کہا کہ پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں میں مختص کوٹہ بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان شاء اللہ گلگت بلتستان کے تمام ہونہار طلباء و طالبات کو ایڈمیشن کوٹہ پر داخلے میسر ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 893678

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893678/پنجاب-کی-تمام-یونیورسٹیوں-میں-جی-بی-کے-طلباء-کیلئے-مختص-کوٹہ-بحال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org