0
Friday 23 Oct 2020 23:11

افغان فوج کی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں کے حملے میں 20 اہلکار جاں بحق

افغان فوج کی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں کے حملے میں 20 اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 20 اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے نمروز کی فوجی چیک پوسٹ پر درجن بھر موٹر سائیکل سوار طالبان جنگجوؤں نے دھاوا بول دیا، طالبان کے حملے میں 20 اہلکار جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ افغان فوج کے ترجمان نے بھی جوابی کارروائی میں طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان جنگجوؤں نے 6 اہلکاروں کو اغواء کرلیا اور جاتے ہوئے افغان فوج کا اسلحہ اور گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ افغان آرمی نے اپنے اہلکاروں کی بازیابی کے لیے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 893679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش