0
Friday 23 Oct 2020 23:26

ٹانک، بکری کی خریداری کا تنازعہ، 1 بچے، 3 خواتین سمیت 6 افراد قتل

ٹانک، بکری کی خریداری کا تنازعہ، 1 بچے، 3 خواتین سمیت 6 افراد قتل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں معمولی تنازعے پہ دو خاندانوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیج میں ایک بچے، 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ٹانک کے علاقے عمر خیل کے گاؤں حسن خیل میں دو خاندانوں کے درمیان بکری کی خرید و فروخت کا معاملہ خونی تصادم میں بدل گیا۔ معمولی سی تکرار پہ دونوں فریقوں نے آتشیں اسلحہ کا بے محابہ استعمال کیا۔ دونوں جانب اسلحہ کے آزادانہ استعمال کے نتیجے میں دو سال کے بچے، تین خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 893681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش