0
Friday 23 Oct 2020 23:43

عالمی بینک کی پنجاب کیلئے 304 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری

عالمی بینک کی پنجاب کیلئے 304 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ عالمی بینک نے پنجاب کیلئے 304 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دیدی۔ ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی جانب سے پنجاب کے لیے اس فنانسنگ کی منظوری دی گئی ہے۔ ورلڈ بینک اعلامیہ کے مطابق یہ رقم پنجاب کے وسائل میں بہتری اور ڈیجیٹل افادیت پروگرام پرائیڈ کیلئے دی جائے گی اور یہ پروگرام کورونا کے دوران آن لائن عوامی خدمات ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔ کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک بنہاسین نے کہا کہ پنجاب ملک کی آبادی کا 55 اور معیشت کا 60 فیصد بنتا ہے، پرائیڈ پروگرام عوامی مالیاتی انتظام کو مضبوط بنانے میں پاکستان کی مدد کرے گا، معیار کی بہتری اور عوامی خدمات تک رسائی پاکستان کی ترقی کی کلید ہے۔
خبر کا کوڈ : 893683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش