QR CodeQR Code

کیپٹن (ر) صفدر کا کورٹ مارشل ہونیکا امکان

23 Oct 2020 23:58

اگر جوڈیشل انکوائری کی گئی تو پھر اس میں کوئی بھی نہیں بچے گا، خاص طور پر کیپٹن صفدر کو مشکل ہوگی، کیونکہ جوڈیشل انکوائری میں نعروں کا جائزہ لیا جائیگا اور پھر ملٹری کا قانون لگے گا، جسکے تحت کیپٹن (ر) صفدر کے کورٹ مارشل کا بھی امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر نے بتایا ہے کہ نیب میں 11 ریفرنس دائر کئے گئے ہیں، جس میں نواز شریف سمیت نون لیگ کے سینیئر رہنماؤں کے نام شامل ہیں، ان میں سرکاری افسران کے نام بھی شامل ہیں۔ چیف جسٹس نے کہہ دیا ہے کہ کرپشن کے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔ اداروں میں لڑائی بڑھتی جا رہی ہیں، پہلے اس بات پر توجہ ہوتی تھی کہ نواز شریف جلسے سے خطاب کریں گے یا نہیں۔ نواز شریف اپنی تقریر میں کیا کہیں گے، لیکن اب وہ ساری توجہ کراچی والے واقعے پر چلی گئی ہے۔

معروف اینکر و تجریہ کار عامر متین کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر والا واقعہ پتہ نہیں کس کے لیے اچھا ہے اور کس کے لیے برا، لیکن مجھے اس میں بچتا ہوا کوئی نظر نہیں آرہا۔ مزار قائد پر جس طرح کی زبان استعمال کی گئی، اس کی سب نے ہی مذمت کرنی تھی، لیکن اس معاملے کو اس طرح سے بنا دیا گیا کہ ولن ہیرو بن گیا، آئی جی صاحب، نواز لیگ اور پیپلز پارٹی اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اگر جوڈیشل انکوائری کی گئی تو پھر اس میں کوئی بھی نہیں بچے گا، خاص طور پر کیپٹن صفدر کو مشکل ہوگی، کیونکہ جوڈیشل انکوائری میں نعروں کا جائزہ لیا جائے گا اور پھر ملٹری کا قانون لگے گا، جس کے تحت کیپٹن (ر) صفدر کے کورٹ مارشل کا بھی امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 893686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893686/کیپٹن-ر-صفدر-کا-کورٹ-مارشل-ہونیکا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org