1
Saturday 24 Oct 2020 00:00

ایرج مسجدی پر امریکی پابندیوں کے جواب میں عراق میں امریکی سفیر پر پابندیاں عائد

ایرج مسجدی پر امریکی پابندیوں کے جواب میں عراق میں امریکی سفیر پر پابندیاں عائد
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق میں تعینات امریکی سفیر سمیت متعدد امریکی سفارتکاروں پر پابندیاں عائد کئے جانے کی اطلاع دی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک بیان میں سعید خطیب زادہ نے لکھا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی مجرمانہ ٹارگٹ کلنگ سمیت عراق و خطے میں دہشتگردانہ امریکی اقدامات اور ایرانی قوم کے خلاف پابندیاں عائد کئے جانے میں عراق میں تعینات امریکی سفیر میتھیو ٹالر کا بنیادی کردار رہا ہے، لہذا ان جرائم کے پیش نظر میتھیو ٹالر اور دوسرے 2 امریکی سفارتکاروں پر ایران کی جانب سے پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایران مخالف کوئی اقدام بے جواب نہیں رہے گا۔ سعید خطب زادہ نے اپنے پیغام کے ساتھ ایرانی وزارت خارجہ کے نوٹیفیکشن کی تصویر بھی منسلک کی۔

واضح رہے کہ آج علی الصبح امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے عراق میں تعینات ایرانی سفیر ایرج مسجدی پر پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں، جس کے جواب میں ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی عراق میں تعینات امریکی سفیر اور 2 سفارتکاروں پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ایرج مسجدی پر عائد ہونے والی امریکی پابندیوں کا سبب سپاہ پاسداران کے ساتھ ان کا رابطہ بیان کیا گیا ہے۔ اس بیان میں ایرج مسجدی کو شہید جنرل قاسم سلیمانی کا ایک قریبی دوست اور مشیر قرار دیئے جانے کے ساتھ ساتھ کہا گیا ہے کہ وہ سپاہ پاسداران کے لئے پالیسی کا تعین بھی کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ آج صبح امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک دوسرے بیان میں امریکی انتخابات میں مداخلت کے بے بنیاد الزام کے بہانے کئی ایک ایرانی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 893687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش