QR CodeQR Code

آئی ایس او پاکستان کا 49واں سالانہ کنونشن 6 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگا

24 Oct 2020 09:42

کنونشن میں ملک بھر سے ہزار کارکنان، سینئر عہدیداران، سابقین، محبین اور علمائے کرام شریک ہوں گے۔ کنونشن میں نئے میر کاررواں کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا جبکہ کنونشن کے آخری روز 8 نومبر کو حمایت مظلومین جہاں و آزادی قدس ریلی نکالی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن کے نام اور تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ آئی ایس او کا 49واں سالانہ کونشن "حمایتِ مظلومینِ جہان و آزادی قدس" کے عنوان سے 6،7 اور 8 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوگا۔ کنونشن میں ملک بھر سے ہزار کارکنان، سینئر عہدیداران، سابقین، محبین اور علمائے کرام شریک ہوں گے۔ کنونشن میں نئے میر کاررواں کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا جبکہ کنونشن کے آخری روز 8 نومبر کو حمایت مظلومین جہاں و آزادی قدس ریلی نکالی جائے گی۔

کنونشن کی تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ ملک بھر کے ڈویژنز سے بھی روابط کا سلسلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ کنونشن میں آئی ایس او کے یونٹ صدور اور ایک نمائندہ شرکت کرتا ہے، جبکہ مرکزی مجلس عاملہ اور مرکزی مجلس نظارت کے ارکان بھی شریک ہوتے ہیں۔ شرکائے کنونشن میں ارکان عمومی اپنے نئے میر کاررواں کیلئے اپنا حق رائے رہی استعمال کرتے ہیں۔ کنونشن میں شہداء کے لواحقین کیساتھ بھی خصوصی نشست کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ سٹڈی سرکلز اور حمایت مظلومین جہاں کانفرنس بھی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 893705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893705/آئی-ایس-او-پاکستان-کا-49واں-سالانہ-کنونشن-6-نومبر-سے-لاہور-میں-شروع-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org