0
Saturday 24 Oct 2020 19:40

بے مثال محبوب ﷺ کا بے مثال جشن منانا اصل ایمان ہے، اشتیاق مغل

عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے سبزہ میں ہوگی، حافظ غلام فرید
بے مثال محبوب ﷺ کا بے مثال جشن منانا اصل ایمان ہے، اشتیاق مغل
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن لاہور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ 37 ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان کے سبزہ میں منعقد ہوگی۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔ کانفرنس کی تیاریاں و انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ جشن میلاد مصطفی ﷺ کو پوری سج دھج سے منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی پہچان اور انفرادیت محبت و عشق مصطفی ﷺ سے عبارت ہے۔ منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران و کارکنان لاہور کے ہر فرد کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں۔ تاجر رہنماءوں، ڈاکٹرز انجینئرز، وکلاء، علمی، ادبی شخصیات کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں۔ انہوں نے کہاکہ محبت مصطفی ﷺ ایمان کی اساس اور سرمایہ حیات ہے۔ اسلام پوری انسانیت کیلئے امن کا پیغام لے کر آیا ہے۔ میلاد مصطفی ﷺ کی محافل کا انعقاد محبت رسول ﷺ کے اظہار کا ذریعہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورے لاہور میں استقبال ربیع الاول کے عنوان سے مشعل بردار جلوس نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک منہاج القرآن لاہور نے مشعل بردار جلوس نکال کر ماہ ربیع الاول کا والہانہ استقبال کیا ہے۔ مشعل بردار جلوس تحریک منہاج القرآن کی میلاد مہم 2020 کا آغاز بھی ہے۔ عالمی میلاد کانفرنس سے قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کرینگے۔ تمام مسالک کے جید علمائے کرام، مشاءخ عظام، سیاسی، سماجی شخصیات عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کرینگی۔ نامور قرآء اور نعت خوان حضرات بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے۔ اجلاس میں ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، نائب صدر لاہور مرزا ندیم بیگ، میاں ممتاز الحسن، چودھری محمد اقبال، محمد امجد قادری، محمد اصغر ساجد سمیت پی پی 144،145،146 ،149،150،161،163،171،172 کے صدور و ناظمین بھی شریک تھے۔

ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی پہچان اور انفرادیت محبت و عشق مصطفی ﷺ ہے۔ کارکنان عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کیلئے دن رات محنت کریں۔ عشق رسول ﷺ کے فروغ کیلئے مینار پاکستان میں عالمی میلاد کانفرنس کا آغاز ہوئے 37 برس ہو چکے ہیں، اس سال بھی تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے جشن میلاد مصطفی ﷺ کا اہتمام نہایت تزک و احتشام سے کیا جائے گا۔ منہاج القرآن لاہور کے تمام پی پی حلقہ جات میں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت میں دعوت دینے کیلئے کیمپ لگائے جائینگے۔ الحمد اللہ جشن میلاد مصطفی ﷺ کا جو رنگ تحریک منہاج القرآن کی تقریبات میں نظر آتا ہے اس کی مثال کم ملتی ہے، تحریک منہاج القرآن اور اس کے ڈاکٹر طاہر القادری کا عقیدہ ہے کہ بے مثال محبوب ﷺ کا بے مثال جشن منانا اصل ایمان ہے۔
خبر کا کوڈ : 893706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش