QR CodeQR Code

لوگوں کو غائب کرنا اچھی روایت نہیں, مریم نواز

24 Oct 2020 10:35

جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک ملک کے طول و عرض میں پھیل گئی ہے، لوگوں کو حق اور سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کہتی ہیں کہ لوگوں کو غائب کرنا اچھی روایت نہیں ہے، یہ بہت غلط بات ہے اس کو ختم ہونا چاہیے۔ مریم نواز جاتی امراء سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئیں، اس سے قبل جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی کے ایک رپورٹر کو اغوا کر کے غائب کر دیا گیا ہے، علی عمران نے شاید سی سی ٹی وی ویڈیو وائر کی تھی جس پر انہیں اٹھا کر لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک ملک کے طول و عرض میں پھیل گئی ہے، لوگوں کو حق اور سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ نائب صدر نواز لیگ نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ نواز شریف پر ہے، مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے، کراچی کے واقعے پر انکوائری کی ضرورت نہیں، سب کو پتہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 893708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893708/لوگوں-کو-غائب-کرنا-اچھی-روایت-نہیں-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org