QR CodeQR Code

اپوزیشن جتنے مر ضی جلسے کر لے حکومت قائم ہے اور قائم رہے گی، گورنرپنجاب

24 Oct 2020 11:28

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کی فساد اور انتشار کی سیاست کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عمران خان بطور وزیراعظم اور حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، عام انتخابات 2023ء میں ہی ہوں گے، جس کا اپوزیشن انتظار کرے، کرپشن کے خاتمے اور شفافیات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، عمران خان اصولوں کی سیاست کرتے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنے مر ضی جلسے کر لے حکومت قائم ہے اور قائم رہے گی، سیاسی مخالفین کی فساد اور انتشار کی سیاست کامیاب نہیں ہونے دینگے، عمران خان بطور وزیراعظم اور حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔ گورنر پنجاب چودھری سرور سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور گورنر پنجاب چودھری سرورکی سیاسی اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کر لے حکومت قائم ہے اور قائم رہے گی، سیاسی مخالفین کی فساد اور انتشار کی سیاست کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا عمران خان بطور وزیراعظم اور حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، عام انتخابات2023ء میں ہی ہوں گے، جس کا اپوزیشن انتظار کرے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور شفافیات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ عمران خان اصولوں کی سیاست کرتے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کو 5 سال حکومت کا مینڈیٹ دیا ہے، کرپشن کا خاتمہ اور بلاتفریق شفاف احتساب کا وعدہ پورا کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 893724

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893724/اپوزیشن-جتنے-مر-ضی-جلسے-کر-لے-حکومت-قائم-ہے-اور-رہے-گی-گورنرپنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org