0
Saturday 24 Oct 2020 11:44

مراد علی شاہ نے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لے لیا

مراد علی شاہ نے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نجی ٹی وی کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں بتایا کہ مراد علی شاہ نے علی عمران کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر آئی جی سندھ سے تفتیش سے متعلق گفتگو کی ہے۔ مرتضی وباب نے کہا کہ نجی ٹی وی کے رپورٹر علی عمران کی بازیابی کے لیے تمام کوششیں کی جائیں گی۔ وزیراعلی سندھ نے آئی جی پولیس مشتاق مہر سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا اور علی عمران کو فوری بازیاب کروائے جانے کے حوالے سے بات چیت کی۔ مراد علی شاہ نے آئی جی ہدایت کی کہ مجھے ہر گھنٹے علی عمران سے متعلق پیش رفت رپورٹ چاہیے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف اس قسم کی حرکتیں ناقابل برداشت ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایم ڈی نجی ٹی وی اظہر عباس کو بھی ٹیلی فون کیا اور کہا کہ آپ اطمینان رکھیں انشاءاللہ ہم علی عمران کو بازیاب کرائیں گے۔ واضح رہے کہ کراچی میں نجی ٹی وی کے سینئر رپورٹر علی عمران سید کو 12 گھنٹے گزر جانے کے باوجود تاحال تلاش نہیں کیا جا سکا ہے، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ علی عمران جمعہ کی شام گھر سے قریبی بیکری تک گئے تھے مگر واپس نہیں آئے۔
خبر کا کوڈ : 893731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش