0
Saturday 24 Oct 2020 12:55

ہماری ذمہ داری ہے کہ ریاست کی یکجہتی کو برقرار رکھیں، راجہ فاروق

ہماری ذمہ داری ہے کہ ریاست کی یکجہتی کو برقرار رکھیں، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان کا کہنا ہے کہ اللّٰہ پاکستان کو سلامت رکھے اور قیادت کو شعور بخشے۔ مظفرآباد میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج 73واں یوم تاسیس منا رہے ہیں، دیکھنا ہو گا کہ وہ مقاصد حاصل کر لیے جس کے لیے آزاد حکومت بنی تھی۔ راجہ فاروق خان نے کہا کہ آپ پر ذمہ داری ہے کہ ریاست کی یکجہتی کو برقرار رکھیں، آزادکشمیر حکومت ریاست جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کی بھی نمائندگی کر رہی ہے۔ یوم تاسیس کے موقع پر مختلف شبعہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، ان میں یاسین ملک، آسیہ انداربی اور سفارت کار یوسف بچھ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اُسامہ ریاض اور ڈاکٹر محمد اخلاق کو بھی خدمات پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
خبر کا کوڈ : 893754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش