0
Saturday 24 Oct 2020 13:52

حکمران اگر ڈرتے ہیں تو سیاست کیوں کرتے ہیں، خورشید شاہ

حکمران اگر ڈرتے ہیں تو سیاست کیوں کرتے ہیں، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزبِ اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکمران اگر اتنا ڈرتے ہیں تو سیاست کیوں کرتے ہیں۔سکھر میں احتساب عدالت کے باہر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلتے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ایسا کبھی بھی نہیں ہوا کہ ایک آئی جی کو اس طرح لے جایا جائے۔انہوں نے کہا کہ نامناسب ایکٹ کیا گیا، اسی لیے پولیس افسران چھٹیوں پر جارہے تھے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماخورشید شاہ نے مزید کہا کہ میں سیاسی ورکرہوں کبھی مارشل لا کی حمایت نہیں کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 893762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش