QR CodeQR Code

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، شیئرز کی مالیت میں 157 ارب روپے سے زائد کا اضافہ

24 Oct 2020 14:00

5 سال بعد مسلسل 3 ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے شعبوں کا اعتماد بڑھا، جبکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس “ایف اے ٹی ایف” گرے لسٹ سے پاکستان کا نام خارج ہونے کی توقعات سے بھی مارکیٹ کا مورال بلند رہا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے سیاسی افق پر گذشتہ ہفتے بھی کشمکش برقرار رہنے کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان برقرار رہا اور تیزی کے باعث حصص کی مالیت ایک کھرب 57 ارب 84 کروڑ 98 لاکھ 4 ہزار 979 روپے بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق 5 سال بعد مسلسل 3 ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے شعبوں کا اعتماد بڑھا، جبکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس “ایف اے ٹی ایف” گرے لسٹ سے پاکستان کا نام خارج ہونے کی توقعات سے بھی مارکیٹ کا مورال بلند رہا۔ گذشتہ ہفتے بجلی اور گیس کے بحران سے نمٹنے کیلئے کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے نئے منصوبوں کی اطلاعات نے بھی سرمایہ کاری دلچسپی بڑھائی۔ ہفتہ وار کاروبار کے ایک سیشن میں مندی اور 4 سیشنز میں تیزی ہوئی۔

مجموعی طور پر تیزی کے باعث انڈیکس کی 41000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ تیزی کے باعث حصص کی مالیت ایک کھرب 57 ارب 84 کروڑ 98 لاکھ 4 ہزار 979 روپے بڑھ گئی، جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 76 کھرب 46 ارب 57 کروڑ 6 لاکھ ایک ہزار 471 روپے ہوگیا۔ 23 اکتوبر تک ہفتہ وار کاروبار میں 100 انڈیکس 1101.98 پوائنٹس بڑھ کر 41266 پوائنٹس پر بند ہوا، جکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 446.42 پوائنٹس بڑھ کر 17381.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایم آئی 30 انڈیکس 2171.43 پوائنٹس بڑھ کر 65934.72 پوائنٹس پر بند ہوا اور کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس 493.38 پوائنٹس بڑھ کر 20311.94 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔


خبر کا کوڈ: 893765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893765/اسٹاک-مارکیٹ-میں-تیزی-شیئرز-کی-مالیت-157-ارب-روپے-سے-زائد-کا-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org