QR CodeQR Code

کراچی، ’را‘ نیٹ ورک سے جڑا ایم کیو ایم لندن کا کارکن گرفتار

24 Oct 2020 14:07

گرفتار ملزم کا نام عبدالجبار ہے، کراچی میں “را” کے سلیپر سیل کیلئے کام کر رہا تھا، ملزم بم تیار کرنے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے اور عسکری تربیت کیلئے 4 بار بھارت جا چکا ہے، ملزم کو تمام ہدایات بھارت سے محمود صدیقی دیتا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ نے ایک کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نیٹ ورک کے مبینہ کارکن کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک کارروائی کے دوران ’را‘ نیٹ ورک کے ایک مبینہ رکن کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کا نام عبدالجبار ہے، ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور کراچی میں “را” کے سلیپر سیل کیلئے کام کر رہا تھا، ملزم بم تیار کرنے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے اور عسکری تربیت کیلئے 4 بار بھارت جا چکا ہے، ملزم کو تمام ہدایات بھارت سے محمود صدیقی دیتا تھا، ملزم محمود صدیقی کی جانب سے حوالہ ہنڈی کی رقم وصول کرتا تھا، یہ رقم دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال کی جاتی تھی۔


خبر کا کوڈ: 893766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893766/کراچی-را-نیٹ-ورک-سے-جڑا-ایم-کیو-لندن-کا-کارکن-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org