0
Saturday 24 Oct 2020 14:53

مریم نواز کا حکومت اور اداروں میں تفرقہ ڈالنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا، فیاض چوہان

مریم نواز کا حکومت اور اداروں میں تفرقہ ڈالنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جھوٹوں کی آئی جی بیگم صفدر اعوان کے منہ سے بڑے پن کی باتیں سن کر حیرانی ہوئی۔ ان کے والد کو پاکستانی عوام نے تین دفعہ وزیراعظم منتخب کر کے بڑا بننے کا موقع دیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کی گفتگو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج وہی نواز شریف چھوٹے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک سے باہر بیٹھ کر ریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے۔ بیگم صفدر اعوان بڑے پن کا مظاہرہ مزار قائد کی بے حرمتی پر معافی مانگ کر بھی کر سکتی تھیں لیکن انہوں نے اپنے والد کی روش اپناتے ہوئے کمال ڈھٹائی کے ساتھ اپنے سیاسی بونے ہونے کا ثبوت دیا۔
 
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان نے صفدر اعوان کی ہوٹل سے گرفتاری پر بھی چھوٹے پن کا ثبوت دیتے ہوئے غلط بیانی کی۔ اپنے گارڈ کے ذریعے کمرے کے دروازے کا ہینڈل تڑوا کر پولیس کے زبردستی کمرے میں داخل ہونے کا تاثر دیا گیا۔ وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق پولیس اہلکار عزت و احترام کیساتھ صفدر اعوان کو لے کر جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا کوئین کا صفدر اعوان کی گرفتاری کو متنازعہ بنانے کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ، ہر موقع اور ہر وقت سوشل میڈیا استعمال کرنیوالی بیگم صفدر اعوان نے دروازہ توڑنے کی کوئی تصویر یا فوٹیج جاری نہیں کی۔ ویڈیو میں صفدر اعوان کو اپنے فوٹو گرافر کو گرفتاری کی ویڈیو وائرل کرنے کا کہتے ہوئے صاف سنا جا سکتا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مسٹر اینڈ مسز صفدر اعوان کا قومی اداروں اور حکومت میں تفرقہ ڈالنے کی سازش کا بھانڈہ پھوٹ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 893770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش