QR CodeQR Code

پاک زمبابوے کرکٹ سیریز، پنجاب پولیس نے 3 کروڑ مانگ لئے

24 Oct 2020 15:53

پنجاب پولیس کی جانب سے طلب کئے جانے والے 3 کروڑ روپے سکیورٹی اقدامات اور اس مقصد کیلئے تعینات کئے جانیوالے اہلکاروں کی ٹرانسپورٹ اور کھانے پر بھی خرچ ہوں گے جبکہ پولیس کو خاردار تاروں کی بھی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے 3 کروڑ روپے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے طلب کئے جانے والے 3 کروڑ روپے سکیورٹی اقدامات اور اس مقصد کیلئے تعینات کئے جانیوالے اہلکاروں کی ٹرانسپورٹ اور کھانے پر بھی خرچ ہوں گے جبکہ پولیس کو خاردار تاروں کی بھی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی آفس پنجاب پولیس کی جانب سے بھیجی گئی سمری کا جائزہ لینے کے بعد فنڈز جاری کرے گا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سیریز کے اختتام کے بعد یہ رقم آئی جی آفس کو دے گا۔


خبر کا کوڈ: 893774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893774/پاک-زمبابوے-کرکٹ-سیریز-پنجاب-پولیس-نے-3-کروڑ-مانگ-لئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org