0
Saturday 24 Oct 2020 17:21

پشاور اور کوئٹہ جلسے میں کوئی سانحہ رونما ہوسکتا ہے، شیخ رشید نے خبردار کر دیا

پشاور اور کوئٹہ جلسے میں کوئی سانحہ رونما ہوسکتا ہے، شیخ رشید نے خبردار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گردی کے لیے لوگ ملک میں داخل ہوچکے ہیں، پشاور اور کوئٹہ کے جلسے لیے دعاگو ہوں، کوئی سانحہ رونما ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فریٹ کی آن لائن سروس شروع ہوچکی ہے، 12 تاریخ کو 8 8 ٹرینیں پرائیویٹائز کرنے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سیاسی طور پر 90 فیصد قوم پاک فوج اور اداروں سے پیار کرتی ہے، 90 فیصد قوم پاک فوج کو پاکستان کی عظمت سمجھتی ہے، دس فیصد لوگ مایوس، شکست خوردہ لوگ ہیں جبکہ 120 احتساب عدالتوں کے قیام اور روز سماعت کے فیصلے سے جمہوریت مستحکم ہوگی۔ شیخ رشید نے کہا کہ دہشت گردی کے لیے لوگ ملک میں داخل ہوچکے ہیں، ٹی ٹی پی آرگنائز ہو رہی ہے، اس کے پاس بھارتی پیسہ ہے، پشاور اور کوئٹہ کے جلسے لیے دعاگو ہوں، کوئی سانحہ رونما ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان دسمبر یا جنوری میں جا رہا ہے، میں کہتا ہوں کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہا ہے، عمران خان نے کہا مشاورت کے لیے تیار ہوں، این آر او کے لیے نہیں۔ ملک میں مہنگائی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ اصل مسئلہ مہنگائی ہے جس پر عمران خان 4 ہفتے میں قابو پا لیں گے، ملک میں گندم کے ٹرک کھڑے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جلسے جلوسوں سے حکومت کہیں نہیں جا رہی، جنوری اور فروری کے درمیان جھاڑو پھر جائے گی، پاک فوج اور حکومت جمہوریت کی نشاندہی کے پیچ پر ہیں۔ نواز شریف کی واپسی سے متعلق وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ نواز شریف کو لایا جائے جبکہ شہباز شریف کا کیس بہت سیریس ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وقت پر پی ڈی ایم کے وہ فیصلے نہیں مانے گی، جس سے جمہوریت کو نقصان ہو، مریم نواز نے 10 ماہ انتظار کیا، بات نہیں بنی تو میدان میں آنے کے سوا راستہ نہیں تھا، ادارے اور فوج کسی ایک کے نہیں سب کے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 893797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش