QR CodeQR Code

کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ، بلاول بھٹو زرداری کی شرکت مشکوک

24 Oct 2020 17:55

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ پہنچنا ممکن نہیں، جلسے سے قبل پہلے ہی طے شدہ پلان کے تحت گلگت میں موجود ہیں، انہیں گلگت سے کوئٹہ پہنچنے کے لئے تاحال کوئی راستہ نہیں بن پا رہا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈیم) کے جلسے میں شرکت مشکوک ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حالیہ دنوں کے دوران گلگلت بلتستان میں الیکشن کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں تاہم کل پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ ہے، جس میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ بلاول بھٹو کا وڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کا امکان ہے، تاہم وڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ پہنچنا ممکن نہیں، جلسے سے قبل پہلے ہی طے شدہ پلان کے تحت گلگت میں موجود ہیں، انہیں گلگت سے کوئٹہ پہنچنے کے لئے تاحال کوئی راستہ نہیں بن پا رہا۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے اپنی پارٹی سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ شیخ جعفرخان مندوخیل نے نون لیگ میں شمولیت کا اعلان پارٹی کی نائب صدر مریم نواز شریف اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 893798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893798/کوئٹہ-میں-پی-ڈی-ایم-کا-جلسہ-بلاول-بھٹو-زرداری-کی-شرکت-مشکوک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org