QR CodeQR Code

مسلم لیگ (ق) کے شیخ جعفر مندوخیل کا نون لیگ میں شمولیت کا اعلان

24 Oct 2020 18:10

جعفر مندوخیل کا کہنا تھا کہ آج میں واپس اپنے گھر آ رہا ہوں، پی ڈی ایم کی شکل میں تمام پارٹیاں اکھٹی ہوئی ہیں، ووٹ کی عزت ہوگی تو ہم زندہ ہیں، آج عمران خان کو لانے والے بھی پریشان ہے۔ جعفر مندوخیل نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ میاں صاحب کے ساتھ مل کر جدوجہد کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے اپنی پارٹی سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ شیخ جعفرخان مندوخیل نے نون لیگ میں شمولیت کا اعلان پارٹی کی نائب صدر مریم نوازشریف اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں کیا۔ بلوچستان میں مسلم لیگ (ق) کی پہلی وکٹ گر گئی۔ شیخ جعفر مندوخیل نے مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ کوئٹہ میں مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر اور رکن اسمبلی شیخ جعفر مندوخیل نے اپنی رہائشگاہ پر مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

جعفر مندوخیل کا کہنا تھا کہ آج میں واپس اپنے گھر آ رہا ہوں، پی ڈی ایم کی شکل میں تمام پارٹیاں اکھٹی ہوئی ہیں، ووٹ کی عزت ہوگی تو ہم زندہ ہیں، آج عمران خان کو لانے والے بھی پریشان ہے۔ جعفر مندوخیل نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ میاں صاحب کے ساتھ مل کر جدوجہد کی ہے، چودھری شجاعت سے بات کی کہ آپ بیمار ہو گئے، ہمیں ایکٹو قیادت چاہیئے، چودھری شجاعت سے اجازت لے کر نون لیگ میں شامل ہو گیا، بہت پہلے نون لیگ میں شامل ہونا تھا مگر کچھ مجبوری کی وجہ سے نہیں جا سکا، آئندہ بہت سے لوگ نون لیگ میں شامل ہونگے، عمران خان کو ہٹانا ہمارا ٹارگٹ نہیں بلکہ نظام کو بدلنا ہدف ہونا چاہیئے۔
 


خبر کا کوڈ: 893799

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893799/مسلم-لیگ-ق-کے-شیخ-جعفر-مندوخیل-کا-نون-میں-شمولیت-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org