QR CodeQR Code

جیو نیوز کے سینیئر صحافی علی عمران سید واپس گھر پہنچ گئے

24 Oct 2020 18:29

علی عمران سید کا اپنی اہلیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں والدہ کے گھر پہنچ گیا ہوں۔ واضح رہے کہ جیو نیوز کے رپورٹر سینیئر صحافی علی عمران سید 22 گھنٹے سے لاپتہ تھے۔


اسلام ٹائمز۔ جیو نیوز کے سینیئر صحافی علی عمران اپنی والدہ کے گھر پہنچ گئے، اپنی اہلیہ سے رابطہ کرکے انہیں خیریت سے آگاہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے سینیئر رپورٹر علی عمران سید بائیس گھنٹے لاپتہ رہنے کے بعد اپنی والدہ کے گھر پہنچ گئے، علی عمران سید نے اپنی اہلیہ سے رابطہ کرکے انہیں خیریت سے آگاہ کر دیا ہے۔ علی عمران سید کا اپنی اہلیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں والدہ کے گھر پہنچ گیا ہوں۔ واضح رہے کہ جیو نیوز کے رپورٹر سینیئر صحافی علی عمران سید 22 گھنٹے سے لاپتہ تھے۔ علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف سچل تھانے میں درج کیا گیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو بازیابی کا حکم دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 893800

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893800/جیو-نیوز-کے-سینیئر-صحافی-علی-عمران-سید-واپس-گھر-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org