0
Saturday 24 Oct 2020 19:47

سرینگر میں عوامی اتحاد کے لیڈران کی میٹنگ شروع

سرینگر میں عوامی اتحاد کے لیڈران کی میٹنگ شروع
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر میں ہفتہ کے روز ”عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ“ کے لیڈروں کی میٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ ”اتحادی“ لیڈران کی میٹنگ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کی سرکاری رہائشگاہ پر ہورہی ہے۔ جو لیڈران اس میٹنگ میں شامل ہیں اُن میں محبوبہ مفتی کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ اور عمر عبداللہ، پیپلز کانفرنس کے سجاد لون، کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا کے یوسف تاریگامی وغیرہ شامل ہیں۔

یشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو ہفتہ کے روز ’عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ‘ کا صدر جبکہ پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی کو نائب صدر مقرر کیا گیا۔ کیمونسٹ لیڈر یوسف تاریگامی ’عوامی اتحاد‘ کے کنونیر اور پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون فورم کے ترجمان ہوں گے۔ فورم کے ترجمان سجاد لون کے مطابق فورم ایک مہینے کے اندر ایک دستاویز تیار کرے گا جو دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد سے حکمرانی پر مشتمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ دستاویز گذشتہ ایک سال کا وائٹ پیپر ہوگا۔ یاد رہے کہ ’عوامی اتحاد‘ متعدد مین اسٹریم سیاسی پارٹیوں کا مشترکہ فورم ہے جو جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کے لئے ’جد و جہد‘ کررہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 893823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش