0
Saturday 24 Oct 2020 19:47

محبوبہ مفتی کے بیان کیخلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ

محبوبہ مفتی کے بیان کیخلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے بھارتی پرچم کے بارے میں بیان کے خلاف جموں میں آج ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ ان مظاہروں کا اہتمام شیو سینا ڈوگرہ فرنٹ نامی تنظیم نے کیا تھا۔ یاد رہے کہ محبوبہ مفتی نے گذشتہ روز طویل نظربندی کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران کہا ”میں تب تک کوئی جھنڈا نہیں اٹھاؤں گی جب تک نہ جموں و کشمیر کا جھنڈا واپس دیا جائے گا۔ جموں و کشمیر کے بی جی پی کے یونٹ نے موصوفہ کے ان کلمات کو ”بغاوت“ سے تعبیر کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 893824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش