0
Saturday 24 Oct 2020 19:28

پانچ ہزار سال قبل ناکام آپریشن سے مرنے والے شخص کی کھوپڑی دریافت

پانچ ہزار سال قبل ناکام آپریشن سے مرنے والے شخص کی کھوپڑی دریافت
اسلام ٹائمز۔ آثار قدیمہ کے ماہرین نے روس میں پانچ ہزار سال قبل ناکام آپریشن سے مرنے والے شخص کی کھوپڑی دریافت  کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ روس کے ماہر آثار قدیمہ اینڈ سائنسز نے کھوپڑی سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ پانچ ہزار قبل مہلک بیماری کے باعث ایک 20 سالہ نوجواں کے دماغ کی سرجری کی گئی تھی، جو ناکام ہوگئی تھی۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ اس وقت کے طبیب نے سر کو کاٹنے اور سرجری کے لیے پتھر کے بنے آلات کا استعمال کیا ہوگا جس سے مریض کی کھوپڑی میں سوراخ ہوا ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت کی گئی سرجری کامیاب نہیں ہوسکی اور آپریشن کے کچھ لمحے بعد ہی مریض کی موت واقع ہوگئی تھی۔

ماہرین کے مطابق روس کے علاقے کرائمیا (Crimea) سے ملنے والی 20 سالہ شخ کی کھوپڑی کی تھری ڈی تصاویر میں کھوپڑی کے اوپر پھسلن کے نشان موجود ہیں۔ روسی ماہرین کے مطابق یہ انسانی کھوپڑی ٹیلے پت موجود ایک گہرے قبر میں مل گئی جو لگ بھگ پانچ ہزار پرانی اور سیتھیان (Scythian) اور کانسی کے دور کی ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ ہڈیوں کی پوزیشن کے مطابق متوفی کے جسم کو احتیاط کے ساتھ پیٹھ کے بل لیٹایا گیا تھا، جو بائیں طرف تھوڑا سا مڑا ہوا تھا جبکہ ٹانگیں گھٹنوں کے ساتھ مضبوطی سے جڑی ہوئی تھیں۔ روسی آثار قدیمہ کے ماہر ڈاکٹر ماریہ ڈوبروولوسکایا کا کہنا ہے کہ اس حقیقت کے باوجود کہ اس جیسے آپریشن (Trepanation) کے بعد بھی قدیم زمانے میں زندہ رہنے کی شرح بہت تھی، اس کے باوجود وہ شخص سرجری کے فورا بعد ہی دم توڑ گیا تھا۔ یہ نوجوان شخص بد قسمت تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 893828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش