0
Saturday 24 Oct 2020 19:34

اقوام متحدہ کی 75 ویں یوم تاسیس پر پاک فوج کیطرف سے نیک خواہشات کا اظہار

اقوام متحدہ کی 75 ویں یوم تاسیس پر پاک فوج کیطرف سے نیک خواہشات کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی مسلح افواج نے اقوام متحدہ کی 75 ویں یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے 30 ستمبر 1947ء کو اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی، یہ ایک نامور دور کا آغاز تھا جس کی تاریخ بے مثال ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے 28 ممالک میں 2 لاکھ سے زائدا فواج کے ہمراہ 46 مشترکہ مِشنز میں حصہ لیا جن میں 157 جوانوں بشمول 24افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال نائیک محمد نعیم رضا شہید کو اَقوامِ مُتحدہ کا خصوصی میڈل عطا کیا گیا۔ پاکستان اقوامِ متحدہ کے حوالے سے بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی قیادت نے پاکستان کی پر امن فوج کی کارکردگی کو تسلیم کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر خارجہ بھی پاکستانی خواتین سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے ایلس ویلز نے پاکستانی خواتین کے امن کردار کو سراہا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے چھتری تلے تاحال 83 پاکستانی خواتین امن مشن کا حصہ ہیں۔ پاکستان 19 جون 2019 میں کانگو میں خواتین دستے تعینات کرنے والا پہلا ملک ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 893829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش