0
Saturday 24 Oct 2020 19:41

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں کس نے ووٹ دیا اور کس نے نہیں یہ سب غلط ہے، شہباز گل

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں کس نے ووٹ دیا اور کس نے نہیں یہ سب غلط ہے، شہباز گل
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اجلاس میں کسی قسم کی کوئی ووٹنگ نہیں ہوئی۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی، کس نے ووٹ دیا اور کس نے نہیں یہ سب غلط ہے۔ گزشتہ روز فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
انسداد منی لانڈرنگ کے عالمی ادارے ایف اے ٹی ایف کے تین روزہ اجلاس کا آغاز 21 اکتوبر سے ہوا جس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تین روز تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں منی لانڈرنگ کیخلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھا جائے گا۔

ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے کے مطابق پاکستان نے تمام ایکشن پوائنٹس پر پیش رفت دکھائی ہے۔ پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پر عملدرآمد کیا ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے شمالی کوریا اور ایران کو بلیک لسٹ میں رکھا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان فروری 2021 تک گرے لسٹ میں رہے گا اور اسے باقی 6 نکات پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں سعودی عرب نے پاکستان کیخلاف ووٹ دیا جس کے باعث گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم دفترخارجہ نے اس کی باضابطہ تردید کی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 893830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش