0
Saturday 24 Oct 2020 19:50

جب کوئی بھی میرے ساتھ نہیں تھا تو میانوالی کے لوگ میرے ساتھ تھے، عمران خان

جب کوئی بھی میرے ساتھ نہیں تھا تو میانوالی کے لوگ میرے ساتھ تھے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں ایک طاقتور ملک بنے گا۔ عمران خان نے میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کا اصول تھا کہ قانون کے سامنے سب برابر تھے۔ میانوالی کے مسائل سے میں بخوبی آگاہ ہوں جبکہ پانی کا مسئلہ ہمارے علاقے کا سب سے بڑا بنیادی مسئلہ ہے، حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی بھی میرے ساتھ نہیں تھا تو میانوالی کے لوگ میرے ساتھ تھے، جب لوگ کہتے تھے کہ کھلاڑی کیسے سیاست کرے گا تو میانوالی کے لوگ میرے ساتھ کھڑے ہوئے اور تحریک انصاف کو پہلی سیٹ بھی عیسیٰ خیل کے لوگوں نے دلوائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ عیسیٰ خیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق بات کی، یہاں لڑکیوں کے اسکولز نہیں تھے اور تحصیل میں نرسیں نہیں ملتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ عثمان بزدار کو کیوں وزیراعلیٰ بنایا۔ ڈی جی خان میانوالی سے بھی پسماندہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کمزور بچارے جیلوں میں ہیں اور بڑے چور لندن میں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کسی غریب کمزور کے اوپر تھانے میں کسی قسم کا ظلم نہ ہو۔ مغربی ممالک میں قانون کی بالادستی ہے اسی وجہ سے ہو خوشحال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں تھانے، کچہری اور پٹواریوں کی سیاست تھی لیکن ہماری حکومت تھانے، کچہری اور پٹواریوں کی سیاست سے لوگوں کو آزاد کرنا چاہتی ہے اور میں چاہتا ہوں، جو محنت کرے اس کو اس کا پھل ملے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم اور ناانصافی کا نہیں۔ اس سے قبل میانوالی پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔
خبر کا کوڈ : 893831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش