0
Saturday 24 Oct 2020 20:50

پولیو کا خاتمہ، خیبر پختونخوا اور افغان صوبہ ننگرہار کے گورنرز اکٹھے ہوگئے، بچوں کو قطرے پلائے

پولیو کا خاتمہ، خیبر پختونخوا اور افغان صوبہ ننگرہار کے گورنرز اکٹھے ہوگئے، بچوں کو قطرے پلائے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے خیبر پختونخوا اور افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے گورنرز اکٹھے ہوگئے، دونوں ہمسایہ ممالک کے گورنرز نے تقریب میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان اور افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے گورنر انسداد پولیو کیلئے اکھٹے ہوگئے، پاک افغان بارڈر طورخم پر خصوصی تقریب میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک مل کر مشترکہ کوششوں سے اس خطے کو پولیو سے پاک کریں گے، پاکستان میں پولیو کے 79 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پرامن اور صحتمند افغانستان سے سب سے بڑا فائدہ پاکستان کو ہوگا، ہمسائیہ ملک افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے گورنر ضیاء الحق امرخیل کے مطابق افغانستان میں اب تک پولیو کے 53 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کیساتھ قیام امن، تجارت، صحت اور امن مذاکرات میں تعاون کیلئے تیار ہے۔ خیبر پختوںخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں 3 ہسپتال قائم کئے ہیں، جبکہ طورخم بارڈر پر بھی آنے والے افغان باشندوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 893848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش