QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی، علامہ تصور جوادی

24 Oct 2020 21:56

ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل کا ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 24 اکتوبر 1947ء کو ہمارے آباؤ اجداد نے اپنے زور بازو سے یہ خطہ آزاد کراکے آزاد کشمیر میں حکومت کی بنیاد رکھی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا ہے کہ 24 اکتوبر  آزاد کشمیر کا یوم تاسیس ہے اور ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دے کر جس مشن کا آغاز کیا تھا ہم انکے مشن کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ مقبوضہ کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا۔ آزاد کشمیر میں غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی سربراہی میں قائم ہونے والی حکومت کی بنیاد اس بات پہ استوار کی گئی تھی کہ خطہ آزادکشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہوگا، جو تحریک آزادی کشمیر کو تقويت پہنچائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 24 اکتوبر 1947ء کو ہمارے آباؤ اجداد نے اپنے زور بازو سے یہ خطہ آزاد کرا کے آزاد کشمیر میں حکومت کی بنیاد رکھی تھی۔ تاریخ عالم میں اہل کشمیر اُن چند پُر عزم، بلند حوصلہ، حق پرست، حریت پسند اور جذبہ استقلال سے سرشار اقوام میں سر فہرست ہیں، جنہوں نے نہ تو کبھی ظالم کے ظلم سے خوف کھایا اور نہ ہی قابض کے سامنے سر تسلیم خم کیا، چشم فلک ان کی بلند ہمتی اور استقامت کی داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتی، وہ دن ان شاء اللہ زیادہ دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر میں بھی آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور غاصب ہندووں سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 893862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893862/مقبوضہ-کشمیر-کی-ا-زادی-تک-جدوجہد-جاری-رہے-گی-علامہ-تصور-جوادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org