QR CodeQR Code

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو 130 تک جا پہنچی

24 Oct 2020 22:09

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق قیمت کے اضافے کے بعد ایل پی جی 130 روپے فی کلو پہنچ گئی ہے، گھریلو سلنڈر 120، کمرشل سلنڈر 455 روپے مہنگا ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 60 ڈالر فی ٹن اضافے کے بعد ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 60 ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا، جس کے بعد ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ عرفان کھوکھر کے مطابق قیمت کے اضافے کے بعد ایل پی جی 130 روپے فی کلو پہنچ گئی ہے، گھریلو سلنڈر 120، کمرشل سلنڈر 455 روپے مہنگا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں قدرتی گیس کم پریشر اور کم مقدار کی وجہ سے غریب عوام کو میسر نہ ہوگی اور لوگوں کیلئے ایل پی جی کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ نہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں قدرتی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، آئندہ دنوں میں قدرتی گیس صبح، دوپہر اور شام میں صرف 2/3 گھنٹوں کیلئے میسر ہوگی۔ عرفان کھوکھر کے مطابق ملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر 2900 آر ایل این جی ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس کے ساتھ ایم ایم سی ایف ڈی 800 گیس کی ضرورت ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سردیوں میں ایک لاکھ ٹن ایل پی جی امپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، ایل پی جی پر عائد تمام ٹیکس ختم کیے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 893863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893863/ایل-پی-جی-کی-قیمت-میں-اضافہ-فی-کلو-130-تک-جا-پہنچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org