QR CodeQR Code

ایران کیجانب سے فرانسیسی توہین آمیز اقدام کی شدید مذمت

24 Oct 2020 22:59

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانس کیجانب سے حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کیخلاف انجام پانیوالے پے در پے توہین آمیز اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی قسم کا پرتشدد اقدام، دنیا بھر کے 1 ارب 80 کروڑ سے زائد مسلمانوں کی انتہائی قابل احترام اور مقدس شخصیت کی توہین کا جواز نہیں بن سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ نے فرانس کی جانب سے حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کے خلاف انجام پانے والے پے در پے توہین آمیز اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی قسم کا پرتشدد اقدام، دنیا بھر کے 1 ارب 80 کروڑ سے زائد مسلمانوں کی انتہائی قابل احترام اور مقدس شخصیت کی توہین کا جواز نہیں بن سکتا۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ فرانسیسی حکام کا غیر قابل قبول موقف بلاشک اس پرتشدد کارروائی کا مناسب و مدبرانہ جواب نہیں تھا جبکہ فرانسیسی حکام کی جانب سے اختیار کردہ یہ موقف پہلے سے بڑھ کر نفرت پھیلانے کا موجب بنے گا جیسا کہ بعض یورپی ممالک کے اندر موجود اسلام مخالف انتہاء پسند گروہوں کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی پر مبنی مذموم اقدامات کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اسلامی ممالک کی جانب سے اس گھناؤنے اقدام کی پرزور مذمت کو سراہتے ہوئے اسلامی اقدار اور مسلمانوں کے عقائد کی توہین کو غیر قابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 893870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893870/ایران-کیجانب-سے-فرانسیسی-توہین-آمیز-اقدام-کی-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org