QR CodeQR Code

آج یمن کے تمام دشمن فلسطینی قاتلوں کیساتھ کھڑے ہیں، محمد علی الحوثی

24 Oct 2020 23:15

عرب نیوز چینل المسیرہ کیمطابق یمنی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کیساتھ دوستیاں بڑھانیوالے، اپنے ایف سولہ طیاروں اور فرانسیسی ٹینکوں کے ہمراہ فلسطینیوں کی مدد کو تو نہیں پہنچ پائے لیکن وہ یمنی عوام کے قتل عام کیلئے یہاں ضرور پہنچ گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ امریکی و فرانسیسی صدور مل کر اسلام کو کاری ضرب پہنچانے اور امتِ مسلمہ کے خلاف معاندانہ اقدامات کے لئے سرگرم ہیں۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق محمد علی الحوثی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے آج اپنے تمام وسائل صیہونی دشمن کے اختیار میں دے رکھے ہیں جبکہ اس نے تاحال مسئلۂ فلسطین کے حل کے لئے کوئی قابل قدر خدمات انجام نہیں دیں۔

یمنی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یمن میں امن و امان کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ اور صیہونی دشمن کی جانب سے پیش کی جا رہی ہے۔ محمد علی الحوثی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آج یمن کے ساتھ علی الاعلان دشمنی کرنے اور یمنی خواتین و بچوں کو خون میں نہلانے والی قوتیں وہی ہیں، جو فلسطینی خواتین اور بچوں کا خون بہا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستیاں بڑھانے والے، اپنے ایف سولہ طیاروں اور فرانسیسی ٹینکوں کے ہمراہ فلسطینیوں کی مدد کو تو نہیں پہنچ پائے لیکن وہ یمنی عوام کے قتل عام کے لئے یہاں ضرور پہنچ گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 893873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893873/آج-یمن-کے-تمام-دشمن-فلسطینی-قاتلوں-کیساتھ-کھڑے-ہیں-محمد-علی-الحوثی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org